Print this page

وطن عزیز میں جاری شیعہ نسل کشی روکنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا، علامہ شیخ نیئر مصطفوی

17 جولائی 2013

nayyar mustafviوحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئرعباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی شدید مذمت کی ہے۔

 انہوں نے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی مسلسل خاموشی اور روایتی بیانات پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل ملی اتحاد میں ہی پوشیدہ ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت جعفریہ ان نازک اور حساس حالات میں داخلی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree