وحدت نیوز(کراچی) زائرین کے مسائل کےمستقل اور دیرپاحل کیلئےچیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی تجویز پر ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل پرمشتمل کمیٹی کا قیام عمل لایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین اربعین کو درپیش مسائل سے متعلق حکومتی وفد سے ملاقات ، مذاکرات اور مسائل کے مستقل حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وحدت ہاؤس کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں اجلاس کے بعد زائرین کے مسئلے پر حکومتی وفد سے ملاقات اور آئندہ کے تمام امور کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اجلاس میں کاروان سالار، ملی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ کمیٹی حکومتی وفد سے ملاقات کرے گی اور آئندہ کے تمام مسائل کے حلا کیلئےمشترکہ کوشش کرے گی۔
کمیٹی میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی اور کاظم عباس شامل ہیں۔