وحدت نیوز(سکردو)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین و رکن سپریم کونسل علامہ سید مولانا مبارک موسوی کی عیادت کی ۔ علامہ سید مبارک علی موسوی علیل ہیں اورسکردو ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ عیادت کرنے والوں میں علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی ،کاچو ولایت علی خان ،جان حیدری بھی ہمراہ موجود تھے۔