وحدت نیوز(سکردو) یکم جون کو منعقدہ عظمت شھداء کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری نے کہا کہ اس سال یادگار شھداء کا اجتماع تاریخ ساز ہوگا شھید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شھادت کا سال پوری ملت اسلامیہ کے لئے بیداری کا سال ہے کیونکہ کربلا انسان کو بیدار کرتی ہے عصر حاضر کے کربلا کا حقیقی سپہ سالار شھید مقاومت ہیں۔
انشاء اللہ یکم جون کے عظیم اجتماع کے ذریعے ہم عالم اسلام ملت پاکستان اور خطہ گلگت بلتستان کو درپیش چلیجز کا مقابلہ کرینگے۔اور دشمنوں کو یہ پیغام دینگے کہ راھیان کربلا کا قافلہ اپنی تابناک ماضی کیساتھ روشن مستقبل کی طرف روا دواں ہے۔