Print this page

کوئی بھی محب وطن جماعت ایسے اقدام کی قطعاً حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو، سفیر شہانی ایڈووکیٹ

26 اگست 2016

وحدت نیوز(بھکر) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بھکرسفیر حسین خان شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ پاکستانی میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانت داری کے ساتھ کر رہا ہے ۔ کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاً ہمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔ پرامن جدوجہدکرنا، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے عملی اقدامات کرنا اور ملک دشمن قوتوں کے چہروں سے ہمیشہ نقاب اٹھانا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی وصوبائی اور تمام تر ضلعی ذمہ داران و کارکنان اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے پر سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کانگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن قوتوں کی شر انگیزسوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شرانگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں ۔ میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔ جس کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ناپسندیدہ عمل و فکر قرار دے چکے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree