ملتان انتظامیہ اپنے وعدے کے مطابق فی الفور مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر کو یقینی بنائے، ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے، علامہ اقتدار حسین نقوی

24 اگست 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 26اگست کو ملتان کی سرزمین پر نمازجمعہ کا عظیم اجتماع ہوگا، ملتان کی تمام انجمنوں اور جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک کی نماز شان و شوکت سے ادا کی جائے گی، حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے، ہم بارہا حکومت کو متوجہ کررہے ہیں آئندہ جمعہ سے قبل چوک کمہاراں والا پر موجود قبروں اور نئی امام بارگاہ اور مسجد کا تعمیر کا عمل شروع کریں ورنہ جمعۃ المبارک کو شیعیان حیدر کرار کا بھرپور احتجاج ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سورج میانی، غازی آباد، گلگشت کالونی اور منیرآباد میں علمائے کرام ، ماتمی انجمنوں کے سربراہان اور امام بارگاہوں کے متولیان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، مہر سخاوت علی،مرزاوجاہت علی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنے وعدون کی پاسداری کرتے ہوئے آئندہ جمعہ سے قبل دونوں مقامات کی تعمیر کا سلسلہ شروع کرے، اُنہوں نے ملاقاتوں کے دوران تمام ماتمی انجمنوں اور بانیان مجالس وامام بارگاہوں کو چوک کمہاراں والاپر ہونے والے نماز جمعہ کی دعوت دی اور کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا گیا اور قبروں امام بارگاہ کی تعمیر کا آغاز نہ کیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس ہفتے کے آغاز سے تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو کہ تاحال شروع نہیں ہوا،  پاکستان میں بسنے والے ہر شخص کو بلاتخصیص مذہب و مسلک یہاں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود تساہل برتا جا رہا ہے۔اس بدعہدی کے خلاف 2ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین نے لاہور وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔اس دھرنے میں کارکنوں کی بھرپور شمولیت ہو گی اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان دھرنے میں ہی کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree