Print this page

اعلیٰ عدلیہ نے پاکستان میں انصاف کی بالا دستی کیلئے ایک عظیم مثال قائم کردی ہے جسے ہرصورت قائم رہنا چاہئے، سفیر شہانی

28 جولائی 2017

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نے پاکستان میں انصاف کی بالا دستی کے لئے ایک عظیم مثال قائم کر دی جسے ہرصورت قائم رہنا چاہئے ۔اس فیصلے سے قائد اعظم کے پاکستان کی شکل واضح ہورہی ہے  اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے سے عوام کا عدالت پر اعتماد بحال ہو گا۔ ہمیں افسو س ہے کہ ضلع بھکر میں تمام سیاسی گروپس مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں جن کی قیادت بد ترین کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث ہے ضلع بھکر میں حقیقی اپوزیشن کی شدید ضرورت ہے جو عوامی امنگوں کے مطابق اقدامات کرے ۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب انصاف کا بول بالا ہوگا۔ اور حق کی فتح کا نقارہ بجے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree