Print this page

تلمبہ سے تعلق رکھنے والے علی رضا کھرل کو ''ایم فل ماس کمیونیکیشن ''میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ثقلین نقوی

28 دسمبر 2017

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی نے گزشتہ روز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طالبعلم علی رضا کھرل کو ''ایم فل ماس کمیونیکیشن ''میں اول پوزیشن پر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مباکباد دی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ علی رضا کھرل جیسے ہونہار طالبعلم اس قوم کی اُمید ہیں، اُنہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی علم میں پوشیدہ ہے، جن قوموں نے تعلیم میں ترقی کی ہے وہی قومیں دنیا میں ممتاز ہوئی ہیں، علاوہ ازیں ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوجوان علی رضا کھرل کو علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، توقیر حیدر کھرل، سلمان حیدر ،کاشف قریشی اور دیگر نے مبارکباد دی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree