ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرگڑھ کا 7 جنوری کو ضلعی شوریٰ کے اجلاس اور تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان

25 دسمبر 2017

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان،ضلع مظفرگڑھ کا تیسرا ضلعی شورٰی کا اجلاس و تربئتی ورکشاپ 07 جنوری 2018 بروز اتوار صبح 09:00 بجے مظفرگڑھ میں ہوگا۔ جس میں ضلع تمام یونٹس شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے کابینہ کے اراکین پہلی فرصت میں یونٹس کے دورے کریں گے اور یونٹس مسؤلین کو دعوت دینگے۔ اس بات کا اعلان ایم ڈبلیو ایم ضلع ظفر گڑھ کے سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے کابینہ اجلاس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ شورٰی کے اجلاس کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع مظفرگڑھ کی ماہانہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ جات ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کی جنوری میں  مظفرگڑھ آمد پر انشااللہ بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں مومنین سے خطاب کریں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ 13, 14 کو ملتان میں شعبہ جاتی تربئتی پروگرام میں متعلقہ شعبوں کے مسؤلین شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree