Print this page

ایم ڈبلیوایم لیہ اور دیگر شیعہ سنی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی

22 مئی 2021

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف TDAچوک لیہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ضلعی لیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا ساجد حسین اسدی نے کی۔ جبکہ ریلی میں مولانا رضوان حیدر جعفری، صوبائی رہنما صفدر حسین خان، ساجد خان گشکوری، جمیل حسین خان، محسن عباس سواگ، میاں قیصر عباسی موجود تھے۔

دیگر جماعتوں کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنما سید انعام حیدر گیلانی اور شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما سید نیر عباس کاظمی نے شرکت اور خطاب بھی کیا۔

 ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز، پلے کارڈز اور پرچم اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالم اسلام سے عملی بیداری کا مطالبہ کیا۔ مولانا ساجد رضا اسدی نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور عرب لیگ کا کردار شرمناک ہے، جن ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے اُنہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree