وحدت نیوز(کوٹ ادو)فلسطینی مسلمانوں پر جاری صیہونی بربریت اور جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل کوٹ ادو کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کالی پُل سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کےعلاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل، جمعیت علمائے اسلام(ف)، انجمن تاجران کے رہنمائوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف پلے کارڈز اور پینافلیکس اٹھا رکھے تھے، احتجاجی ریلی کے شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما طاہر خورشید، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا احسان اللہ اتحادی، تحریک بیداری اُمت مصطفی(ص) کے رہنما ملازم حسین خان، جامعہ دارالزہراء کے پرنسپل مولانا سجاد حسین کاظمی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا حزیفہ شاکر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما محمد شمشیر حیدر، جامعة الشیعہ کوٹ ادو کے نمائندے مولانا حسن رضا نے خطاب کیا۔
رہنمائوں نے اپنے خطابات میں اُمت مسلمہ سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت خانہ کعبہ سے کم نہیں، ہمیں اپنے شعائراللہ کی حفاظت کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔