Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع بھکر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملازم حسین خان انتقال کرگئے، قائدین کا اظہار افسوس وتعزیت

24 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادرملازم حسین خان اس دنیا سے رخصت ہو گئے،ان کی نماز جنازہ رات 8:30 بجے پیر اصحاب میں ادا کی جائے گی،احباب سے تدفین کے بعد سورہ فاتحہ اور نماز وحشت قبر کی اپیل ہے۔

ملازم حسین خان کے انتقال پرملال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال مرحوم کے گناہان کبیرہ وصغیرہ کو معاف فرمائے اور انہیں جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے ۔ ہم مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں  برابر کے شریک ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree