لادی گینگ نے دو افراد کو جانوروں کی طرح ذبح اور قتل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا ہے،انجینئر سخاوت علی

27 مئی 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی نے ڈیرہ غازیخان میں لادی گینگ کی درندگی، شقاوت اور کھلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی پولیس کی مذکورہ گینگ کے سرنڈر کرنے کے اعلان کی بازگشت بھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ اس گروہ نے دو افراد کو جانوروں کی طرح ذبح اور قتل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے اور ٹرائبل ایریا میں پنپنے والے ان جرائم پیشہ افراد اور گروہوں کو بااثر وڈیروں اور نوابوں کی سرپرستی حاصل ہے، پولیس، خفیہ ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان طاقتور سرپرستوں اور گینگز کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی صرف ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس نے عوام میں خوف وہ راس اور دہشت کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ ایسے درجنوں واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنے گھر میں ہونے والی یہ لرزہ خیز واردات ایک ٹیسٹ کیس ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس گینگ کے سرپرستوں سمیت تمام مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے اور حکومت جس رِٹ کی رٹ لگاتی ہے، اس کا عملی وجود بھی ثابت کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree