Print this page

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''نور ولایت سیمینار'' 21 دسمبر کو منعقد ہوگا، ثقلین نقوی

20 دسمبر 2018

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر ''نور ولایت سیمینار'' 21 دسمبر کو سائبان زہراء ملتان میں منعقد ہوگا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان ثقلین نقوی کا کہنا تھا کہ سیمینار میں علمائے کرام، شعرائے کرام، منقبت خواں شریک اور خطاب کریں گے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد بھی متوقع ہے، اُنہوں نے کہا کہ سیمینار سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر یونس حیدری، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree