Print this page

ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر و ایم این اے انجینئرحمید حسین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کرم کے چیئرمین منتخب نوٹیفکیشن جاری

04 ستمبر 2024

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ایم این اے انجنئیرحمید حسین ضلع کرم کے ڈیڈک چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ، ان کی تقرری کاباضابط نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ خیبرپختونخواہ سےجاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم سے منتخب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایم این اے انجینئرحمید حسین کو ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی(DDAC) کاچیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کی چیئرمین شپ دے دی گئی ہے، فیصل امین ڈی آئی خان سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔

 لوئر کوہستان سے ایم این اے ساجد اللہ اسی طرح اپر اور لوئر چترال کے لیے ایم این اے عبدالطیف اور اپر دیر کے لیے ایم پی اے محمد یامین کو ڈیڈک چیئرمین بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ دو پارلیمانی کمیٹیوں کے ممبر بھی ہے۔جسمیں پارلیمانی کمیٹی برائے کمیونیکیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے پارلیمانی آفیئرز شامل ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree