تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی سردار اختر مینگل سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی گذارش

05 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی قائدین کی نامور بلوچ سیاسی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست۔

تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد نے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر قیادت پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔

وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر ، سردار لطیف کھوسہ،حسین اخونزادہ ودیگر بھی شامل تھے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے سردار اختر مینگل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ خطہ محروم بلوچستان کی ایوان میں مضبوط  آواز ہیں، بلوچستان کی محرومیوں کی جنگ آپ ایوان میں بہتر اندازمیں لڑسکتے ہیں۔ قائدین نےسرداراختر مینگل سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ  واپس لینے کی گزارش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree