Print this page

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجتہ الاسلام علامہ راجہ ناصرعباس کا خصوصی پیغام برائے تشیعِ جنازہ شہدائے راہ قدس

23 فروری 2025

وحدت نیوز (بیروت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ  حجتہ الاسلام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے قائدمقاومت شہید سید حسن نصراللہ ؒ اور نامزد سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان سید ہاشم صفی الدینؒ کی تشیع جنازہ کے موقع پربیروت (لبنان) سے ملت تشیع پاکستان کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن پیش خدمت ہے ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خصوصی پیغام برائے تشیعِ جنازہ شہدائے راہ قدس

قال اللہ تعالیٰ:
“وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ” (آل عمران: 169)

ترجمہ: “اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں، انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پاتے ہیں۔”

شہداء راہِ قدس، خصوصاً شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی تمام مساجد میں خصوصی دعائیہ اجتماعات کے انعقاد کی اپیل کی جاتی ہے۔ یہ شہداء امتِ مسلمہ کے لیے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے مظلوموں کی حمایت اور قدس کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

میں تمام علمائے کرام، خطباء، اور عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں، شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کریں، اور عہد کریں کہ ان کے مقدس مشن کو جاری رکھیں گے۔

اللّٰہ تعالیٰ شہدائے اسلام کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔الٰہی آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree