مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم سید ناصرشیرازی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

22 فروری 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن راہنماء جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔

وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی شامل ہوں گے۔ اپوزیشن راہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں، دورے کے دوران بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشنز کے ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وفد پی ٹی آئی کراچی اور دیگر اتحادی جماعتوںکے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا، اپوزیشن راہنماء صحافی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree