پاکستان کے عوام ہمیشہ مظلومینِ فلسطین و مقاومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

23 فروری 2025

وحدت نیوز(بیروت) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بیروت میں شہدائے قدس کی تشیع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏آج کا دن امتِ مسلمہ کے لیے صبر، عزم اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ آج ہم شہیدِ راہِ قدس، سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیعِ جنازہ کے غم انگیز لمحے سے گزر رہے ہیں، آج ہم غزہ کے شہداء، بالخصوص شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید مجاہد یحییٰ سنوار سمیت شہدائے غزہ و فلسطین و لبنان کو عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ وہ سب جو معرکۂ حق و باطل میں راہِ قدس کے شہداء میں شامل ہوئے، آج ہم ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، ان کی راہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔‏یہ شہداء محض فرد نہیں، بلکہ ایک نظریہ، ایک پیغام، اور ایک لازوال داستان ہیں ایسی داستان جو ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے ایوانوں کو لرزانے کے لیے اسلحے سے زیادہ ایمانی قوت درکار ہوتی ہے۔ آج ہم اس مبارک سرزمین انبیاء علیھم السلام (فلسطین و لبنان)کے ان جاں نثاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ مظلوموں کی حمایت میں ڈٹ جانے والے کبھی کمزور نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، حماس، اور مقاومتِ اسلامی کے وہ غیور مجاہدین، جنہوں نے یمن و عراق کے میدان کارزار میں اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر غزہ و فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں وقت کے فرعونوں کو للکارا، وہ درحقیقت امت کے ضمیر کی آواز ہیں، ‏یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہوگا، جب مظلوموں کی صدائیں  اور استقامت ظالموں کے تخت و تاج الٹ دیں گی، جب امریکہ اور اسرائیل جیسی غاصب طاقتوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ آج ہم غزہ وفلسطین کے مجاہدین کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ دنیا بھر کے تمام باشعور انسان آپ کے ساتھ ہیں، ‏یہ معرکہ حق اور باطل کے درمیان ہے، اور کامیابی، ان شاء اللہ، اہلِ حق کا مقدر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree