Print this page

بلوچستان میں جاری شیعہ نسل کشی روکنے کیلئے فیصلہ کن احتجاجی تحریک کا آغاز کرنا ہوگا، علامہ اعجاز بہشتی

03 جولائی 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فرہنگ علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے  بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر مظلوم شیعہ ہزارہ برادری پر ٹوٹنے والی قیامت صغریٰ پر اپنے شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت، نام نہاد آزاد عدلیہ اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے شہریوں کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور عوام کو اپنے تحفظ کیلئے ازخود اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اب شیعہ نسل کشی روکنے کیلئے فیصلہ کن احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree