Print this page

شہدائے وحدت کراچی کی برسی ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا خطاب

29 دسمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مغل ہزارہ گوٹھ میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ انبیاء، آئمہ، اولیاء، اوصیاء،شہداء، صالحین اورصدیقین کا راستہ دینی سیاسی نظام کے احیاءکا راستہ ہے، آئمہ کی ولایت کی گواہی دینا آسان لیکن آئمہ کی سیاسی قیادت کا اعلان کرنا مشکل ہے، دشمن ہماری مذہبی شناخت سے نہیں سیاسی شناخت سے خوف کھاتا ہے، یزید پلید نے پہلے حکومت اسلامی پر قبضہ کیا پھراصول وفرو ع دین اورشریعت کو مسخ کیا،امام حسین ؑکا مقصدقیام حکومت اسلامی کو یزید ملعون کے ناپاک شکنجہ سے آزاد کروانا تھا۔غدیر کو فراموش کرنا کربلا بپا ہونے کا باعث بنا، امام حسین ؑکا خروج اپنے اس دینی سیاسی حق کا حصول تھا جو پہلے ان کے بابا علی ؑاور پھر بھائی حسن مجتبیٰ ؑسے چھینا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد بہت کٹھن اور مشکل راستے سے گذرنے کا نام ہے ، یہ ایک طولانی جنگ ہے جس میں کمزور اعصاب کے مالک افرادجلد شکست کھا جاتے ہیں ، ہمیں واجبات اورمستحبات میں تمیز سیکھنا ہو گی، ہمارے مغل ہزارہ گوٹھ کے شہداء نے بھی ولایت کے اصل معنیٰ کو سمجھ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا جو دشمن کو کسی صورت گوارہ نہ تھا۔ عالمی سطح پر جہاں جہاں شیعہ مکتب نے سیاسی واجتماعی میدان میں قیام کیا وہاں وہاں تشیع سرخرو ہوئی، یہاں تک کہ نائیجیریا جیسے پسماندہ علاقہ میں بھی شیعہ کی صداقت اور ایمان کی گواہی دی جاتی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree