علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی دوسہرہ چوک میں نادرا آفس کے قریب ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت

29 دسمبر 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مردان، دوسہرہ چوک میں نادرا آفس کے قریب ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ناکام بنانے کے لئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم ہیں،دہشت گردوں کے سہولت کار اور سرپرستوں کی کوشش ہے کہ کسی طرح اس جنگ کو متنازعہ بنا کر ناکامی سے دوچار کرے پاکستان کی متنازعہ خارجہ پالیسی اور دفتر خارجہ کے مبہم بیانات اس بات کی واضح دلیل ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس بات کامتحمل نہیں کہ ہم اغیار کی اقتدار اور مفادات کی جنگ کا حصہ بنے،دنیا میں بھر میں دہشت گردوں کے سرپرست ناکام اور رسوا ہو رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری مفادات کی جنگ سے ہمیں دور رہنا ہو گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مردان دھماکے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنت ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت دہشتگردوں اور ان کے سرغناوں کو اس ملک میں امن ہضم نہیں ہورہا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مذید تیز کرنا ہوگامرادان دھماکہ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشتگرد ختم نہیں ہوئے بلکہ خاموش ہوگئے ہیں ان درندہ صفت لوگوں کے کمین گاہوں کو چن چن کر ختم کرنا ہوگا۔عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا اولین فرض ہے، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیالکوٹ ڈسکہ سے عالمی دہشت گرد ،،داعش،، کے کارندوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کالعدم دہشت گرد جماعت کے سربراہ پروٹوکول کے ساتھ مختلف مذہبی جماعتوں کے مراکز کے دوروں میں مصروف ہے،اور ان مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کو ویلکم کیا جا رہا ہے،ایسے میں پنجاب سے داعش کے کارندوں کی گرفتاری کوئی حیران کن بات نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree