وحدت نیوز(قصور )قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر صوبہ پنجاب کے تمام ضلعی تحصیل اور یونٹس نے اپنے اپنے علاقوں میں دوماہ سے پاراچنار میں کشیدگی ،شہادتوں اور ادویات کی کمی کے باعث معصوم بچوں کی شہادتوں کے خلاف آج بروز جمعہ 20 دسمبر ضلع قصور میں بھرپور احتجاج کیا گیا جس لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
صوبائی نائب صدر جناب سید اقبال حسین شاہ، ضلعی صدر ضلع قصور جناب چوہدری ضیغم صاحب اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع قصور کے سرپرست اعلی جناب چوھدری صبح صادق بھی احتجاج میں شریک تھے۔
مقررین نے پاراچنار میں روڈ بندش اشیاء خوردونوش کی قلت اور ادویات کی کمی کے باعث بچوں کی اموات کے خلاف تقاریر کیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف ضلع قصور کے عوام کی آواز کو حکمران بالا تک پہنچایا ۔