صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ دہشتگردی میں ملوث شرپسندوں کیخلاف فوری آپریشن کا اعلان کریں، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

17 جنوری 2025

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ علاقے میں نا امنی پھیلانے کی بڑی سازش ہے، اس غیر انسانی اور بہیمانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آئے روز دہشتگردی کے واقعات علاقے کو کسی بڑے بحران سے دوچار کر سکتے ہیں، صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ دہشتگردی میں ملوث شرپسندوں کیخلاف فوری آپریشن کا اعلان کریں، ٹل پاراچنار روڈ کو تمام اہلیان ضلع کرم کے لئے محفوظ اور پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، ضلع کرم کے مشران، عمائدین اور علمائے کرام کو اس سنگین صورتحال پر قابو پانے کیلئے انسانی بنیادوں پر مخلصانہ کوششیں بروئے کار لانا ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا تواتر کیساتھ کانوائے اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ ملک کے سکیورٹی اداروں کی دفاعی رسد وآمدورفت کو روکنے کی سازش ہے، ضلع کرم کے غیور قبائل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں متحد رہیں، کیونکہ یہی اتحاد ان فتنہ خوارج  دہشتگردوں اور شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتا ہے، ہمیں ضلع کرم کے امن اور وحدت کے لیے مل کر ہر ممکن قدم اٹھانا ہو گا تاکہ پائیدار امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی بہتری اور علاقے کی دیرپا ترقی میں حصہ ملایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree