Print this page

پنجاب حکومت کا ایم ڈبلیوایم کے مطالبات پر عمل درآمد کا اعلان، ایم ڈبلیوایم کا دوستمبرکا دھرنا موخر کرنے کااعلان

01 ستمبر 2016

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی  پرویز ملک اوخواجہ عمران نذیر نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی و دیگر رہنماوں سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام پہنچاتے ہوئے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے یقین دہانی کروائی کے آپ کے مطالبات پر انشاللہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گااور انہوں نے علامہ مبارک موسوی صوبائی سیکرٹری جنرل سے درخواست کی کہ وہ دو ستمبر کے دھرنے کے اعلان کو واپس لیں۔

علامہ مبارک موسوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار صاحب کے بھی مشکور ہیں کہ ہمارے مطالبات پر مثبت پیش رفت جاری ہے لھذا ہم ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے ،پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل یقین دہانی پر دو ستمبر کے دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کرتا ہوں ،امید ہے کہ ہمیں اگلی کسی دھرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کرنا پڑیگا،ہم پاکستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور قیام امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل علمدرآمد چاہتے ہیں،عزاداری امام حسین  ہمارا آئینی حق ہے ہم اس میں قدغن کو قبول نہیں کریں گے،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے تحفظات دور کرنے اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات کریں گے،پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کو اپنی عبادات اور رسومات کی ادائیگی کی آزادی حاصل ہے اور اسے یقینی بنانے کے لئے ہم بھر پور کردار ادا کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree