Print this page

ادارہ تربیت آئی ایس او پاکستان کے وفدکا ایم ڈبلیوایم پنجاب سیکریٹریٹ لاہور کا دورہ

23 اگست 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں آئی ایس او ادارہ تربیت کے مسئولین کی آمد، ادارہ تربیت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مسئول جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید اسد عباس نقوی اور برادر شکیل بخاری کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمد  ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ علامہ سید اسد عباس  نقوی کا  پیغام اربعین کی مناسبت سے بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ بعد ازاں انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک صمیمی نشست میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری کےعلاوہ جناب علامہ سید حسن رضا نقوی معروف خطیب اور برادر سجیل مسئول ادارہ صدائے وحدت پاکستان بھی موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree