وحدت نیوز(لاہور)اربعین حسینی 2024ء کے حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں اہم میٹنگ کا انعقاد ۔ ہرسال کی طرح امسال بھی اربعین حسینی 2024ء کی مناسبت سے لاہور میں اربعین واک کے حوالے اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جناب آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت ضلع لاہور، جناب رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، ،سید فخر حسنین رضوی ڈویژنل صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن ، جناب آغا باقر ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود ضلع لاہور ، جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی شرکت ۔