صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا رینیال کوہالہ یونٹ کا تنظیمی دورہ

21 اگست 2024

وحدت نیوز( رینیال کوہالہ )صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا رینیال کوہالہ یونٹ کا تنظیمی دورہ یونٹ کابینہ سے ملاقات ملکی موجودہ صورتحال اربعین واک اور حالات حاضرہ پر خوصورت گفتگو کی ۔ یونٹ کی فعالیت ، پیشرفت ، فعالیت اور تنظیم سازی میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا ۔

یونٹ کابینہ کے سوالوں کے احسن انداز میں جوابات دیئے گئے ۔ جس سے کابینہ ممبران مطمئن نظر آئے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ علامہ غلام محمد عابدی صاحب ضلعی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی بھی تھے ۔ صوبائی صدر کے اس تنظیمی دورے کو علاقے کے مومنین نے بہت سراہا ۔اور شکریہ ادا کیا علاقے کے مومنین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ہر میدان میں ساتھ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree