صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کادورہ تحصیل گوجرخان، تنظیمی سیٹ اپ کا قیام

20 اگست 2024

وحدت نیوز (لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے وفد کے ہمراہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کا تنظیمی  دورہ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی بڑی اہمیت کی حامل تحصیل ہے یہاں کے لوگ اکثر بیرون ممالک کام کے سلسلے میں آباد ہیں اور جو باہر نہ جاسکے وہ فوج سے منسلک اور بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں ۔ باقی مقامی آبادی کھیتی باڑی کے پیشے سے منسلک ہے ۔ سیاسی مذہبی حوالے سے راولپنڈی کی باقی 6 تحصیلوں سے آگے ہے۔

سابق وزیر اعظم جناب پرویز اشرف اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعلق بھی اسی تحصیل ہے ۔ فوج کے اندر بڑے بڑے عہدوں پر فائزاعلی آفیسران اور حکام کی بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ اسی گوجرخان سے تعلق داری رکھتے ہیں ۔زراعت میں بھی یہ تحصیل بہت زرخیز ہے ۔ یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہنرمند بھی ہیں ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی ذاتی کاوشوں سے اس علاقے میں  بہترین تحصیل یونٹ کی تشکیل مکمل ہوئی ہے ۔سید غالب حسین شاہ تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین جبکہ سید وجاہت علی بخاری تحصیل جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین منتخب ہوئے ہیں ۔

صوبائی صدر  صاحب نے تحصیل صدر اور تحصیل  گوجرخان کے جنرل سیکرٹری سے حلف لیا ۔ علامہ سید اعوان علی شاہ ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی برادر ناصر عباس ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے تحصیل صدر سے حلف لینے کے بعد کہا کہ اپنی پہلی فرصت میں تحصیل یونٹ گوجر خان کی کا بینہ مکمل کریں اور اپنی ایک اچھی ٹیم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔ تحصیل گوجر خان میں مکتب اہلبیت (ع) کے ماننے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے ۔ ان شاءاللہ مجھے امید ہے یہاں کے برادران عزاداری اور ملت کو درپیش مسائل کی جانب بھی قدم بڑھائیں گے ۔ اور تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کا ماڈل یونٹ بنے گا ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree