لاہور، مرکزی وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کا سالانہ مجلس شہادت جناب سکینہؑ سے خطاب

20 اگست 2024

وحدت نیوز(لاہور) جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا لاہور میں شہادت جناب بیبی سکینہ بنت الامام  الحسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا ء سے خطاب ۔لاہور جعفریہ کالونی مرکزی امام بارگاہ میں ہر سال جناب بی بی سکینہ بنت الامام الحسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے 12 و 13 محرم الحرام کو مجالس عزاء کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ جس سے ملک کے نامور علمائے کرام اور ذاکرین عظام خطاب فرماتے ہیں ۔

 ان مجالس عزاء کے بانی جناب آغا باقر ضلعی ڈپٹی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور عامر بھائی مذہبی وسیاسی رہنما صوبہ پنجاب ہیں ۔ پچھلے چند سالوں سے 13صفر المظفر قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان خطاب فرما رہے ہیں ،امسال بھی ان کی آمد یقینی ہے ۔ مجلس عزاء میں علاقے کے مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اور حالات حاضرہ سے متعلق ایک بہترین موضوع کا انتخاب کیا ۔ معرفت ، محبت ، مودت ،اطاعت اور استقامت کے موضوع پر  خطاب فرمایا۔ موضوع اتناجاذب اورجاندار تھا کہ مومنین کرام نے بہت زیادہ پسند کیا اور آغا صاحب کی گفتگو کو بہت سراہا اور شرکاء مجلس عزاء خطاب کے دوران نعروں سے داد دیتےرہے ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے مجلس کے دوران ملکی وبین الاقوامی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بہت عمدہ گفتگو فرمائی ۔مجلس عزاء کے آخر میں علامہ صاحب نے جناب سکینہ بنت الامام الحسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت بی بی کے مصائب بیان کیے ۔ مومنین و مومنات کے لئے مجلس کے نذر ونیاز اور لنگر حسینی کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree