صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی چکوال کے ضلعی صدر سید وسیم حیدر کاظمی سےرہائی کے بعد ملاقات

17 اگست 2024

وحدت نیوز(چکوال)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی، اعلی سطح وفد کے ہمراہ چکوال پہنچ گئے ۔ حجت الاسلام و المسلمین علامہ زاہد کاظمی معاون خصوصی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سید ضامن عباس شاہ ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع تلہ گنگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ سید وسیم حیدر شاہ کاظمی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال سےرہائی کے بعد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے تنظیمی ،سیاسی ،اور ضلع چکوال کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی ۔

سید وسیم شاہ کاظمی کو دودن پہلے سیکیورٹی ادارے کے افراد نے امام بارگاہ سرپاک چکوال بلایا اور ان کو نامعلوم مقام پر اپنے ہمراہ لے گئے ۔ بعد ازاں صوبائی صدر پنجاب کوجیسے رات گئے ضلعی صدر کے اہلخانہ نے صورتحال سے آگاہ کیا وہ صبح سویرے اپنے وفد کے ہمراہ چکوال پہنچے اور چکوال کے شیعہ کابرین سے رابطے کرکے اگلے لائحہ عمل کا بتایا اور کہا کہ ہم انتظامیہ سے ملیں گے۔اگر ہمارے ضلعی صدر صاحب رہا نہیں ہوئے  تو ہم آج ہی پریس کانفرنس کریں گے یہاں کے حالات کی ذمہ دار لوکل انتظامیہ ہوگی ۔ جس پر جن لوگوں نے ضلعی صدر کو اٹھایا تھا وہ سید وسیم شاہ کاظمی صاحب کو ان کے دروازے پر چھوڑ کر چلے گئے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے سید وسیم کاظمی صاحب سے ان کی رہائشگاہ چکوال میں ملاقات کی انہیں حوصلہ دیا ۔ جس پر سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال نے صوبائی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ صوبائی صدر نے ضلعی صدر کو یقین دلایا کہ ہم اپنے تمام مسئولین اور کارکنان کے ہمراہ کھڑے ہیں ۔ ایام چہلم امام حسین علیہ السلام کا آغاز ہوچکا ہے حکومت کے اندر کالی بھیڑیں پنجاب کا ماحول جان بوجھ کر خراب کرنا چاہتی ہیں ۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری کے ایام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھے۔ یہ ہماری عبادت کے ایام ہیں اور ہر مسلمان کے لئے یہ دن بہت ہی زیادہ محترم ہوتے ہیں ۔ لہذا جہاں جہاں  اربعین واک ہوگی اور عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس نکالے جائیں گے ان کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree