Print this page

پنجاب حکومت ہمارے آئینی اور قانونی حق کو غصب کرکے یزیدیت کو فروغ دے رہی ہے، علامہ ابوذر مہدوی

19 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امام بارگاہ یونین ملتان کے زیراہتمام نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر حسین مہدوی نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، پنجاب حکومت ہمارے آئینی اور قانونی حق کو غصب کرکے یزیدیت کو فروغ دے رہی ہے، جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ امام بارگاہ یونین ملتان کے صدر اسد عباس بخاری نے اس موقع پر ملتان کے لائسنسداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا ذکر کرنے والوں پر پابندیاں لگانا دراصل ذکر حسین کو محدود کرنا ہے، جو کام دہشت گردی 35سالوں میں نہیں کرسکی، اب وہ کام یہ حکومت کرنا چاہتی ہے، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر عزاداری کو روکا گیا یا ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تو پھر اس یزیدی حکومت کی بساط اسی محرم لپیٹ دی جائے گی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ آج ملک بھر میں قائد وحدت کے حکم پر علامتی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جو کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے ایک الٹی میٹم ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے اور عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو ہم ملک کے ہر چوک میں دھرنا دیں گے اور عزاداری امام حسین کریں گے۔ سید اقبال مہدی زیدی نے کہا کہ ہر دور کے یزید نے حسینیت کو روکنے کی ناکام کوشش کی، لیکن وہ اپنے عزائم میں ناکام و نامراد ہوا اور انشاءاللہ اس دور کا یزید بھی ناکام ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree