Print this page

عوامی مطالبہ ہے کہ عدلیہ کرپشن کے سد باب اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام کیلئے تاریخی کردار ادا کرے،علامہ مقصودڈومکی

24 جولائی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہاہے کہ کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ حکمران ٹولے کی کرپشن کھل کر سامنے آ چکی ہے، سپریم کورٹ سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں کہ عدلیہ ملک میں جاری کرپشن کے سد باب اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کرے۔ آئین کی دفعہ 62  اور 63  پر عمل در آمد ملک میں بہتر طرز حکمرانی کا باعث ہوگا۔
                   
انہوں نے کہا کہ کرپشن میں غرق جمہوریت کی بجائے ہمیں صاف اور شفاف جمہوریت کی ضرورت ہے، جہاں غریب عوام کے مسائل حل ہوں۔عوام حیران ہیں کہ ملکی ادارے روز بروز کمزورہوتے جارہے ہیں جبکہ حکمرانوں کا ذاتی کاروبار روز افزوں ترقی کررہا ہے۔  ملک اس وقت جس دوراہے پر کھڑا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عوام اور سیاسی زعماء کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ نواز شریف عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی و قانونی جواز کھو چکے ہیں۔
                  
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ، صالح ، محب وطن ، انقلابی جماعت ہے جو ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کرکے وطن عزیز کی اسلامی و انقلابی اصولوں کے تحت تعمیر وترقی چاہتی ہے۔  قائد شہید علامہ عارف الحسینی ؒ کے پیروکار مستقبل کی سیاست میں بنیادی نقش ایفا کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree