سانحہ لاہور، عوام ماری جا رہی ہے اور حکمران کرسی بچانے کی فکر میں مصروف ہیں، سید علی حسین نقوی

24 جولائی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی یہ وارداتیں سیاسی وارداتیویں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔حکمرانوں کی توجہ اپنی وارداتوں کے نتیجے میں حاصل کردہ دولت کو چھپانے اور اقتدار کو طول دینے کی جانب مرکوز ہے۔پنجاب کے وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے لیئے نرم گوشہ کسی سے پوشیدہ نہیں، اس رویے کے باعث دہشتگردوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے واقعات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کے لیئے اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ ملک اسوقت جس بحرانی دور سے گزر رہا ہے اسوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہوکر کھڑے ہوں اور اپنے ملک کے سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط بناکر ملک سے دہشت گردی کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور انکی توجہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی جانب مرتکز ہے۔لاہور دھماکہ حکمران جماعت کی ناکامی کا ثبوت ہے،عوام کو دہشتگردوں کی رحم وکرم پر چھوڑ کر حکمران دن رات اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں،اس دل خراش سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ حکمران جماعت ہی ہے،دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار ن لیگی جماعت کے رکن اور اتحادی ہیں،پے درپے لاہور میں دہشتگردانہ حملوں کے باوجود حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree