فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کے صبر و استقامت نے امریکہ اور اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے،علامہ مقصودڈومکی

27 اپریل 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کے صبر و استقامت نے امریکہ اور اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ اقوام عالم اب خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور ظالموں کا یوم حساب قریب آ رہا ہے۔ مستکبرین عالم کے مقابلے میں مستضعفین کی بیداری اور اتحاد اس بات کی نوید دے رہا ہے کہ عنقریب ظلم و ستم کی سیاہ رات ختم ہو گی اور جلد ہی عدل و انصاف کا سورج طلوع ہوگا۔ قرآن کریم میں پروردگار عالم کا مستضعفین اور صالحین کی عالمی حکومت کا وعدہ سچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کے بعد اب اٹلی کے طلبہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف امریکہ کی 38 یونیورسٹیوں میں دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔ دنیا کو جمہوریت اور آزادی اظہار کا درس دینے والوں کی منافقت اب کھل کر دنیا کے سامنے آ چکی ہے ۔ بدترین کریک ڈاؤن اظہار رائے پر قد غن و پکڑ دھکڑ لاٹھی چارچ تعلیمی اداروں سے برخاست کرنے کیس بنانے کی دھمکیوں کے باجود ظلم کے خلاف طلبہ مومنٹ جاری ہے۔ آج اقوام عالم امریکہ برطانیہ فرانس اور حقوق انسانی کے جھوٹے دعویداروں سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا غزہ میں بسنے والوں کو تم انسان سمجھتے ہو یا نہیں۔ اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا اور اسرائیل و امریکہ کے مظالم نے فرعونی مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree