وحدت نیوز(جھنگ) حلقہ این اے 109 جھنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی اپنے حلقے کے معززین اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ آمد ، صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ اور پرنسپل جامعہ ہذٰا مولانا سید روح اللہ کاظمی سے ملاقات ۔
شیخ وقاص اکرم نے ایم ڈبلیوایم کے تمام اراکین جھنگ کی ٹیم اور ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی کا 8 فروری کے انتخابات میں ان کی مکمل حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں شیخ وقاص اکرم نے وفد کے اراکین کے ہمراہ بانی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ وسابق صدر ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے مرقد پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی ۔