Print this page

عالمی شہرت یافتہ دیوار مہربانی ’وال آف کائنڈنس‘کی ایم ڈبلیوایم کے تحت کراچی آمد

16 فروری 2016

وحدت نیوز (کراچی) عالمی شہرت یافتہ دیوار مہربانی وال ا?ف کائنڈنس کی مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام کراچی آمد،ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے فلاحی شعبہ خیر العمل فاؤنڈیشن نے نادعلی اسکوائرجعفرطیارملیرپر مستحقین کو ضروری اشیائے زندگی کی فراہمی کیلئے دیوار مہربانی کا قیام عمل میں لایا ہے،جہاں شہری اپنا غیر ضروری سامان ضرورت مندوں تک پہنچانے کیلئے رکھ رہے ہیں۔

نادعلی ؑ اسکوائر پر بنائی گئی دیوار مہربانی پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویڑن کیرہنماعلی انور جعفری اور ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشارمجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے سندھ کی تاریخ میں پہلی دیوار مہربانی قائم کرکے مثال قائم کردی ہے، اس پرا?شوب دورمیں مستحقین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کار خیر کا ا?غاز قابل تقلید ہے، عوامی سطح پر اس اقدام کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے، مخیر حضرات اپنے گھروں سے فاضل اشیاء4 ، یعنی کپڑے، جوتے،کمبل ، لحاف اور دیگر اشیائے زندگی یہاں لا رہے ہیں جبکہ ضرورت مند افراد اسے اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

احسن عباس نے کہا کہ بردارپڑوسی اسلامی ملک ایران سے آغاز ہونے والی دیوار مہربانی ، چین سے ہوتی ہوئی، پشاور، لاہور ہوتی ہوئی الحمد اللہ کراچی پہنچ گئی ہے ، جس کابنیادی مقصد سفیدپوش خواتین وحضرات تک انکی ضرورت کی اشیاء بلا قیمت پہنچانا ہے، انسانی خدمت کا یہ کام معاشرے کے تمام طبقات یعنیٰ لینے اور دینے والے دونوں کی دلچسپی کا محتاج ہے،احسن عباس نے مزید کہا کہ معاشرے میں نیکی عام کرنا قرآن مجید کی رو سے حکم خدااورسنت رسول ﷺہے لہذاشہری بھر پور اندازمیں اس دیوار مہربانی کو شہر میں عام کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree