فری میڈیکل،آئی اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد،700مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی،ایم ڈبلیوایم بلا رنگ ونسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،احسن عباس رضوی

17 فروری 2020


وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر،الزہرا کلینک غازی ٹاؤن اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل،آئی اینڈ ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں انعقاد کیا گیاجس میں 700مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں نامور خطیب اہل بیت ع علامہ مظہر علوی ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، جعفریہ الائنس کے رہنما شہزاد رضوی،خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علی نیئرزیدی،زین رضوی،علی احمر زیدی،عارف رضا زیدی اور دیگر مذہبی وسماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بلا رنگ ونسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گاالحمد للہ اس قبل بھی ماضی میں زلزلہ زدگان، سیلاب سمیت دیگر حادثات میں بلا تفریق عوامی ریلیف کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کے نعروں کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے شہر قائد آٹا،چینی اشیاء خوردونوش سمیت دیگر مصنوعی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جس کے تدارک کیلئے حکومتی زبانی دعوئے کئے جا رہے ہیں عملی اقدامات نہیں اس موقع پر خواتین او پی ڈی میں ماہر فیملی فزیشن ڈاکٹر شازیہ،مردانہ او پی ڈی میں ماہر اطفال ڈاکٹر ایم عالم، ڈینٹل او پی ڈی میں ڈاکٹر شہریارحسن اور امراض چشم کیمپ میں ڈاکٹر اقتدار کاظمی نے اپنی خدمات انجام دیں۔

 250 مریضوں کی آنکھوں کے مفت ٹیسٹ کیئے گئے،انہیں ادویات فراہم کی گئی،کل 80ضرورت مند مریضوں کو مفت چشمے فراہم کیئے گئے جبکہ 30مریضوں کو امراض چشم موتیا کی شکایت کے باعث آپریشن تشخیص کیا گیا جن کو 21فروری بروز جمعہ مفت آپریشن کی سہولیات اور امپورٹڈ لینس فراہم کیئے جائیں گے حاضرین نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوب سراہا اور ایم ڈبلیوایم،الزہرا کلینک اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن سمیت اشرف ممتاز آئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree