وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور چئیرمین مرکزی بقیتہ اللہ کنونشن برادر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا مرکزی کابینہ و کنونشن کمیٹی کے رکن برادر اقرار ملک ،اجرائی امور کے ذمہ دار برادر آصف رضا کے ہمراہ جنوبی پنجاب، ملتان کا مرکزی کنونشن بقیہ اللہ ،18 تا 20 اپریل، 2025 بمقام اسلام اباد کی رابطہ مہم کے حوالہ سے اہم دورہ۔
صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے استقبال کیا اور صوبائی کابینہ ،ونگز ،شعبہ جات کے ذمہ داران اور ملتان ضلع کے مسولین کی بھرپور میٹنگ میں صوبہ جنوبی پنجاب کی بھرپور شرکت اور بہترین مہم کا وعدہ کیا ۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم صدیقی نے بھی جنوبی پنجاب میں بھر پور وقت دینے کی یقین دہانی کروائی۔
صوبائی کابینہ کے بھرپور اجلاس اور شعبہ جات کی شرکت پر مرکزی جنرل سیکرٹری نے صوبائی صدر کو مبارکباد پیش کی اور کنونشن کی اہمیت اور تنظیم کی توسیع کے حوالے سے بہترین راہنمائی کی ۔اختتامی خطاب میں انہوں نے ایک آگاہ اور ذمہ دار ملت بننے کے لئے مجلس وحدت کو بھر پور فعال بنانے کی ذمہ داری پر زور دیا۔