Print this page

پی ٹی آئی حکومت کا سانحہ امامیہ مسجد کے بعد رویہ عوام دشمنی پر مبنی ہے، علامہ سبطین الحسینی

16 فروری 2015

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے سانحہ پشاور کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا  یہ رویہ عوام دشمنی اور دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی مانند ہے۔ امامیہ مسجد حیات آباد پشاور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کو آج چار روز گزر گئے ہیں، لیکن تحریک انصاف کے رہنماوں یا صوبائی حکومت کے کسی نمائندے کو تعزیت کیلئے یہاں آنے کی زحمت تک نہ گوارہ ہوئی، حکمرانوں کا یہ رویہ عوام دشمنی اور دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، سانحہ امامیہ مسجد کے اندوہناک واقعہ میں 22بے گناہ نمازیوں کو شہید کیا گیا ، اور 60سے زائد زخمی ہیں، لیکن ان بے حس حکمرانوں نے دہشتگردی سے متاثرہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کی ہے۔ تبدیلی کے نام پر عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو یہ حرکتیں ہرگز زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو امامیہ مسجد حیات آباد میں عظیم الشان عائیہ اجتماع منعقد ہوگا، جس میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے، جس میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندگی بھی ہوگی، اور نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد دہشتگردی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree