Print this page

بلوچستان حکومت عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے سہولیات فراہم کرے، علامہ برکت مطہری

07 ستمبر 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ برکت علی مطھری صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جلوس عزا داری اورمجالس عزا پر پابندیوں کی  مذمت کی ۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ پابندی کےبجا ئے حکومت مومنین کو سھولتیں فراہم کرے اور جلوس عزا کو مکمل سیکورٹی دی جائے اضلاع کے نام درج ذیل ھیں.

ضلع جعفرآباد تحصیل گنداخہ گوٹھ باغ ٹیل آٹھ محرم کے جلوس پر پابندی ہے. ضلع جعفرآباد تحصیل گنداخہ گوٹھ ھیڈ باغ نو(9) محرم کے جلوس سیکورٹی نہیں دی جارہی ہے. ضلع جھل مگسی شھر درگاہ فتح پور کے جلوس دس محرم پر پابندی ہے ضلع حب لسبیلہ بلوجستان میں سبیل امام حسین پر یکم محرم سے لیکرسات محرم تک ابھی تک  پابندی ہے پورے ضلع حب میں شیعہ اور سنی حضرات پر ڈی سی حب کی طرف سے پابندی ہے سید قربان شاہ دوپاسی کو بلاوجہ تنگ کیاجارہاہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree