شیعہ سنی نبی کریم ﷺ کی ذات مقدسہ کو مرکز اتحاد سمجھتے ہیں، علامہ برکت مطہری

14 نومبر 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ اور حضرت امام جعفر صادق ﷺ کے یوم ولادت کے موقعہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ رسول ﷺ و آل رسولﷺ سے مودت کا اظہار ہی اجر رسالت ہے۔ جشن میلاد النبی کی تقریبات  میں شیعہ سنی برادران کی مشترکہ شرکت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ دونوں مکاتب فکربھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور نبی کریم ﷺ کی ذات مقدسہ کو مرکز اتحاد سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ان قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے جو اسلام کے نام پر گمراہی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ اسلام دشمنوں کے ان آلہ کاروں کا مقصد اسلام کے حقیقی تشخص کو داغدار کرکے اقوام عالم کو مسلمانوں سے متنفر کرنا ہے۔جو عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ان کو شیعہ سنی مل کر بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ دوسروں کے گلے کاٹنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ 17 ربیع الاول کو جشن ولادت کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں تقریبات کا اہتمام ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree