تفتان بارڈر پر زائرین کا کئی کئی روز تک جبری قیام کسی اذیت سے کم نہیں ہے،حکومت کوئی مستقل حل تلاش کرے، علامہ برکت مطہری

23 نومبر 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے تفتان کے بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات کے مستقل ازالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کا کئی کئی روز تک جبری قیام کسی اذیت سے کم نہیں ہے۔اس مسئلے کا حکومت کو کوئی مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران و عراق مقامات مقدسہ سے واپسی پر بزرگوں، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد کو سیکورٹی کے نام پر تفتان بارڈر روک کر کئی کئی دن قیام پر مجبور کیا جاتا ہے اور جب تک زائرین کی غیر معمولی تعداد جمع نہیں ہو جاتی تب تک قافلوں کو چلنے کی اجازت نہیں ملتی۔حکومت کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے اس مسئلے کے حل کے لیے بارہا یقین دہانی کرائی گی لیکن تاحال معاملات جوں کے توں ہیں۔

انہوں نے کہا کرتارپورہ راہدری پر سکھ برادری کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے تاہم ان اقدامات کو کلی طور پر  لائق تحسین تب ہی قرار دیا جاسکتا ہے جب منصفانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے مسلمان زائرین کی مشکلات پر بھی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر درپیش مشکلات سے کسی کو چشم پوشی کی اجازت نہیں دیں گے۔۔اس مسئلے کا مستقل حل نکلنے تک ہماری بے چینی ختم نہیں ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree