Print this page

بلوچستان حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی آغا رضاکے ہاتھوں سانحہ چھلگری کے خانوادہ شہداءمیں امدادی رقوم کی تقسیم

27 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (بولان) بلوچستان اسمبلی سے دو رکنی کمیٹی صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی , مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور سیکریڑی داخلہ اظہار تعزیت کرنے گوٹھ چھلگری پہنچے. جہاں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے شہدائے چھلگری کے لواحقین کے مابین دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور علامہ مقصود علی ڈومکی بھی تشریف فرما تھے،یاد رہے کہ 8 محرم الحرام کو چھلگری امام بارگاہ فاطمیہ میں نہتے نمازی اور عزاداروں پر خودکش حملہ ہوا تھا جن میں 12 عزادار شہید اور درجن سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree