وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے شعبہ خواتین کی میٹنگ میں شرکت کی ور خواتین سے خطاب میں کہا کہ خواتین اپنی عزت کا خود خیال رکھے، کیونکہ معاشرے میں ایسے آزاد خیال مرد و خواتین موجود ہے جوکہ دوسرے خواتین کی اچھی بھلی زندگی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا استحصال بھی کرتے ہیں۔ خواتین کا مقام اسلام میں بہت ہی اعلیٰ بیان ہوا ہے اور اسلام کے نافذ ہوتے ہی خواتین کو وراثت میں ان کا حق دیا گیا تھا۔ گھر، معاشرے اور نئی نسل کی تربیت خواتین کے کردار پر انحصار کرتی ہے، کیونکہ خواتین کو اللہ تعالیٰ نے مردوں سے کچھ الگ سے خصوصیات عطا کیں ہے، جسکے نتیجے میں خواتین کو تربیت کیلئے سب اہم قرار دیا گیا ہے عالمی تحقیقاتی اداروں نے جہاں پر بڑے سے بڑا سوشل سائنٹسٹ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص ٹولہ دینی اقدار کے پابند تو بنیاد سے ہوتے ہی نہیں ہے، لیکن انہوں نے قومی اور قبائلی اقدار کو بھی زیر پاء کرکے بُری طرح سے پامال کیا ہوا ہے۔ یہاں پر لوگوں کو روشن فکری کے نام پر گمراہ کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے معاشرے کا سوشل کنٹریکٹ اور خاندانی نظام تباہ ہوا ہے اور مغربی قوتوں کی سازش بھی یہی ہے کہ اسلامی ممالک کا خاندانی نظام تباہ و برباد ہوجائے۔
مزید انہوں نے خواتین سے کہا کہ 8 مارچ کو یوم خواتین کی نسبت سے کوئٹہ میں ایک ریلی نکالی جائے گی، جوکہ بہت ہی اچھا اقدام ہے اس ریلی میں حیاء کے پہلو کو ضرور مدنظر رکھا جائے اور خواتین کو ان کے جائز حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کیں جائے اور آخر میں خواتین سے گذارش کیں کہ وہ کسی بے حیاء عورت کو اپنا رول ماڈل نہ بنائیں۔ کیونکہ ہر مذہب کا ضابطہ اخلاق ہوتا ہے، اور اسلام کا ضابطہ اخلاق عورت کی عزت، عفت، پاکدامنی، حجاب اور حیاء ہے۔