حکومت کی جانب سے مستحقین کو راشن کی فراہمی شفاف بنانے کی ضرورت ہے، علامہ باقر زیدی

01 اپریل 2020

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے سندھ میں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کیا جا رہا ہے جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے، حکومت کے انتظامی معاملات پر گرفت ڈھیلی پڑ رہی ہے جس نے دکانداروں کے حوصلوں میں اضافہ کر رکھا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی کو قانونی شکنی کا موقعہ نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف مستحقین کی مدد کے لئے راشن کی تقسیم کے حوالے ضلعی سطح پر جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان میں پارٹی کارکنوں کو فوقیت دی گئی ہے، ایسی صورتحال میں راشن کی تقسیم میں شفافیت برقرار نہ رہنے کا خدشہ ہے۔

علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ اگر نادار افراد کے لئے تقسیم کیا جانے والا راشن صرف اپنی پارٹی کے لوگوں تک محدود رہا تو یہ انتہائی ناانصافی ہوگی، اس عمل کو شفاف بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کمیٹیوں میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر علاقے کے دیانت دار افراد کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس گردی کی رپورٹس بھی منظر عام پر آرہی ہیں، ڈی سی آفس کورنگی میں پولیس کی جانب سے عوام پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، ذمہ دار اداروں کا اختیارات سے تجاوز کسی صورت قابل قبول نہیں، عام آدمی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں انہیں مزید پریشان نہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree