Print this page

آغا علی رضوی کی قیادت میں چھومک پر ممکنہ آپریشن کے پیش نظر عوام کی پانچویں روز بھی پہرہ داری

08 مارچ 2018

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلستتان کے سربراہ آغا علی رضوی کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان نے چھومک ہوتونگ تھنگ پر انتظامیہ کے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پانچویں روز بھی پہرہ دیا۔ پہرہ داری کے پانچویں روز عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین آغا علی رضوی و دیگر رہنماؤں غلام شہزاد آغا، شبیر مایار ، محمد علی دلشاد، بشارت شاہ جی، آصف ایڈووکیٹ کے ہمراہ سینکڑوں لوگ بھی موجود تھے۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور چھومک کے عوام کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی تھی۔ ایک موقع پر ایکشن کمیٹی اور پولیس آمنے سامنے آگئی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس موقع پر آغا علی رضوی اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر سرحدی علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے دشمن ملک کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ حفیظ حکومت منظم سازش کے تحت بلتستان کے عوام کی زمینوں پر انہیں آپس میں لڑا کر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ عوام حفیظ حکومت کے عزائم کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشتیاں جلاکر زمینوں کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں، اب کسی کو زمینوں پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ چھومک ہوتونگ تھنگ کے معاملے پر شگر اور اسکردو کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ یہ عوام کا مسئلہ ہے عوام اپنے مسئلے کو خود حل کریں گے۔ رات کی تاریکی میں آپریشن کرکے انتظامیہ نے بدترین مثال قائم کی گئی۔ اب مزید زیادتیاں برداشت نہیں کریں گے۔ ہم نے وطن عزیز کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر ہماری قربانیوں کے صلے میں ہماری زمینوں کو چھینا جا رہا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree