Print this page

بے گناہو ں کو زندہ جلانا مسیحی تعلیمات کے سراسرمنفی اقدام ہے، رہنما ایم ڈبلیوایم سلیم مسیح

19 مارچ 2015

وحدت نیوز (گلگت) بے گناہ انسانوں کو جلانا مسیحی تعلیمات کے منافی اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یوحنا آباد میں دہشت گردی سوچی سمجھی سازش ہے اور شرپسندوں نے پر امن احتجاج کرنے والوں کے جذبات سے فائدہ اٹھاکر فتنہ پھیلانے کی کوشش کی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اقلیتی ونگ گلگت کے ڈپٹی سیکریٹری سلیم مسیح نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ملک عزیز پاکستان کو فتنوں کے ذریعے عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اورلاہور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد احتجاج کی آڑ میں دو بے قصورانسانوں کو تشدد کرکے زندہ جلانا مسیحی تعلیمات کے بالکل منافی اقدام ہے اور پوری مسیحی برادری اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہی تو چاہتے ہیں کہ اس ہم ایک دوسرے کے دست و گریبان اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں لیکن ہم دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسندی اور مذہبی رواداری کو فروغ دیکر ان کے ناپاک عزائم کو تکمیل نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے اپنے پیغام تمام مسیحی برادری کو دکھ کے اس عالم میں امن پسندی کے دامن کو تھامے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسیح کی تعلیمات پر کاربند رہتے ہوئے ہر قسم کی شرپسندی اور فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک اپنی ذمہ داری پر عمل کرے اور اپنے صفوں میں شرپسندوں کو گھسنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree