اسکردو:لاپتہ طالب علم کی لاش برآمدگی ، علامہ آغا علی رضوی کا تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

18 مارچ 2015

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ہمارے لاپتہ طالب علموں میں سے ایک طالب علم کی لاش کے ملنے کا واقعہ انتہائی پراسرار ہے دوسری طرف سیکیورٹی ادرے اس واقعے کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات جنم دے رہے ہیں۔ مرحوم طالب علم کی لاش کا ملنا انتہائی پراسرار اور افسوسناک ہے لواحقین کو اس المناک واقعہ پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ طالب علم کی لاش ملنا سیکیورٹی اداروں کی بدترین ناکامی ہے، ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں اس واقعہ کو آسان نہ لیا جائے ۔یہ واقعہ بلتستان کی تاریخ کا انوکھا اور اندوہناک واقعہ ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسوسناک سانحہ کے خلاف تحقیقات جلد منظر عام پر لایا جائے۔اس واقعہ کی تہہ تک جائے کے لیے فوری طوری پر جوڈیشن کمیشن بنایا جائے اور اصل حقائق سامنے لایا جائے۔ جس کیفیت میں مرحوم کی لاش ملی ہے اس سے معاملہ پیچیدہ تر ہوگیا ہے اور طرح طرح کے سوالات جنم دے رہے ہیں ۔آغا علی رضوی نے کہا کہ اس معاملہ سے ایسا لگتا ہے کہ ایجنسیوں میں بہت ہی نااہل افراد موجود ہیں جو سکردو شہر جیسے چھوٹے علاقہ میں لاپتہ ہونے والوں کو باز یاب کرنے میں کامیاب نہیں ملی۔ اس دور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال یہ پتہ لگانا سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے کوئی مشکل نہیں کہ کو نسا نمبر کس مقام پر استعمال میں یا کس لوکیشن پر ہے اس باوجود انکا پتہ نہ لگا سکنا لمحہ فکریہ ہے۔انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بلتستان میں اپنی خدمات سرانجام دینے وقت سستی سے کام نہ لیں اب حالات ایسے نہیں جو کبھی ہوا کرتے تھے، ایسا لگ رہا ہے کہ چند اداروں کو یہاں سے تعصب پر مبنی رپورٹنگ کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔

 

بلتستان سے متعلق سابقہ رپورٹنگ سے ان اداروں کی حیثیت مشکوک اور متعصبانہ نظر آتا ہے۔ انٹیلی جنس ادارے دیانت سے کام لیں اس وطن کو اگر کسی چیز سے مشکل مقام پر لاکھڑا کیا ہے تو وہ متعصبانہ رویہ اور فرقہ واریت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس ادراے بلخصوص آرمی انٹیلی جنس اپنی ذمہ داروں اور فرائض منصبی کو جان لیں اور یہ درک کر یں کہ انکی ذمہ داری سب سے بڑی ہے کسی کی اکثریت جرم نہیں بلکہ جرم تو ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانا، قومی خزانے میں لوٹ مار کے ذریعے کمزرو کرنا، اس خطے کو حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کرنا، یہاں پر منشیات کا پھیلاو، فحاشی و عریانی کو ہوا دینا اور سب سے بڑھ کر غیر ملکی اداروں کا پھلنا پھولنا ،تعلیمی اداروں کو برباد کرنا اور جرائم کو پھیلاناہے لیکن اس طرف کسی کی توجہ جاتی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ طالب علم کے واقعہ نے سب سے زیادہ جس ادارے کو زیر سوال لایا ہے وہ انٹیلی جنس ادارے ہیں۔اس واقعہ کی حقیقت کو فوری طور پر عوام کے سامنے لایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree