وحدت نیوز(کراچی)صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ملیر 15 دھرنے میں زخمی شبیہ حیدر زیدی شہید ہوگئے۔نہتے عوام پر ریاستی جبر و تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔گزشتہ روز سندھ حکومت نے ظلم و بر بریت کی داستان رقم کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ شبیہ حیدر کے قتل کا اصل ذمہ دار ہے۔شہید شبیہ حیدر کی نماز جنازہ امرہہ سوسائٹی میں ادا کر دی گئی۔
کراچی میں مظلوم پاراچنار کی عوام کے حق میں دھرنے دیئے ہوئے ہیں۔احتجاجی دھرنے ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔دھرنوں پر ریاستی جبر کے خلاف ہائی کورٹ و سپریم کورٹ جائیں گے۔شہید شبیہ حیدر کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ہے۔
واضح رہے کہ شہید شبیہ حیدر کی نماز جنازہ علامہ باقر عباس زیدی نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں شیعہ علماء کرام سمیت عمائدین بڑی تعداد موجود تھے۔